مسجد اس عمارت کو کہتے ہیں جہاں پانچ وقت کی نماز ادا کرنے کا انتظام ہو ۔
مسجد میں داخل ہوتے ہوئے دایاں اور با ہر نکلتے ہوئے بایا ں قدم آگے بڑھانا چاہیے ۔
مسلمان دل و جان سے بڑھ کر قبلے کا احترام کرتے ہیں۔ وہ قبلہ کی طرف نہ ہی پاؤں کر کے لیٹتے ہیں ۔ اور نہ ہی بیٹھتے ہیں قبلہ کی طرف منھ کر کے تھوکنے اور رفع حاجت سے بھی پر ہیز کرتے ہیں ۔
مساجد کی صفائی کا خاص خیال رکھا جائے ۔ مسجد میں تلاوت قرآن مجید اور ذکر الہیٰ کا اہتمام کیا جائے ۔ اور فضول باتوں سے پر ہیز کی جائے ۔
آپﷺ نے فرمایا: جس نے مسجد بنائی اس میں اللہ تعالیٰ کا ذکر کیا جائے ، اللہ تعالیٰ جنّت میں اُس کا گھر بنائے گا ۔